15 سال سے کم سروس والے نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن ادا کرنے کا حکم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے 15 سال سے کم سروس والے نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن ادا کرنے کا حکم دےدیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا ساڑھے 14سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں، وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں ،لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے گئے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا سروس کے 6ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،ای او بی آئی کی 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا،پنشن کے معاملے میں راونڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔