بس بہت ہوگیا، پورا پاکستان بند کریں گے،علیمہ خان
راولپنڈی(:بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے عوام عمران خان کےساتھ ،بھائی کوجیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، چلنے نہیں دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہامیرے وارنٹ جاری کیے گئے، جج خود چھٹی پر چلے گئے،اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات نہیں، رہائی کےلئے بیٹھتے ہیں، بس بہت ہوگیا، عمران خان کو رہا کیا جائے یہ قوم کی آواز ہے،سندھ حکومت سمجھ دار، جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے، معلوم نہیںبانی قید تنہائی کے دوران کس حال میں ہیں،پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں،محموداچکزئی نے 8 فروری کی کال دی ،پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔



















