یاسمین راشد کا9 مئی میں سزاوں کیخلاف عدالت سے رجوع


لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے 9مئی مقدمات میں سزاوں کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

یاسمین راشد نے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے اپیلیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر تینوں مقدمات میں سزائیں سنائیں،تینوں مقدمات میں سنائی گئی سزاوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاٹرائل کورٹ کا جلد بازی میں ٹرائل مکمل کر کے غیر قانونی طور پر سزائیں دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں،اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے۔