امریکہ اقوام متحدہ سمیت 66 عالمی اداروں سے دستبردار،مالی معاونت ختم کردی


واشنگٹن:(خواجہ فاروق) امریکہ اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی اداروں کی 66 تنظیموں سے دستبردار ،مالی معاونت ختم کردی،وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ادارے امریکی قومی مفادات کےخلاف کام کر رہے ہیں ،اخراجات کا کوئی واضح فائدہ نہیں ملتا۔

دریں اثناامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2027 کےلئے امریکی دفاعی بجٹ کو 50 فیصد بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاعالمی کشیدگی و بڑھتے خطرات کے پیش نظر فوجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہے،نئی رقم سے طاقتورDream Militaryبنائیں گے جو امریکہ کو ہر دشمن کے خلاف محفوظ رکھے گا،اضافی اخراجات کا کچھ حصہ امریکی ٹیرف محصول سے ممکن ہو گا۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑاتے ہوئے کہادھمکی کے بعد ایمانوئل میکرون نے ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ قبول کرلیا،میں نے میکرون سے کہا اگر تم نے تمام شرائط نہ مانیں تو میں فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25فیصد ٹیرف لگا دوں گا،میکرون نے فوری ہتھیار ڈال دئیے اور کہا ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا، بس عوام کو مت بتانا۔