پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا پر امن استعمال،آئی اے ای اے بھی معترف
ویانا:(مشرق نیوز)پاکستان میں نیوکلیئرٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کاآئی اے ای اے بھی معترف،ویانا سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے خصوصی تہنیتی پیغام جاری کرکے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلا دیا۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے اپنے پیغام میں کہا کینسرکیخلاف جنگ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کردارقابل ستائش ،مرض سے ہرسال ایک لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارجاتے ہیں،سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے پی اے ای سی نے ملک بھر میں 21کینسرہسپتال قائم کیے ،ماہرین کی پیشہ ورانہ ٹیم تیار کرنا بلاشبہ قابل ستائش ہے۔
رافیل ماریانو گروسی نے کہا اسلام آباد کے نوری ہسپتال میں پاکستان کے پبلک سیکٹرمیں سائبر نائف کی پہلی سہولت کا باضابطہ افتتاح باعث فخر،نوری ہسپتال اسلام آباد کی بطور آئی اے ای اے ریز آف ہوپ اینکر سنٹر پارٹنر شپ کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔



















