این اے 130، نواز شریف کی کامیابی درست، یاسمین راشد کی درخواست خارج

لاہور (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی،ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا،فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا گیا، نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دئیے۔