چارسدہ: (مشرق نیوز) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی اپنے ساتھ صوبے سے 100 گاڑیاں لیکرگئے ،لاہور میں استقبال کیلئے بمشکل 250 لوگ نکلے ،سہیل آفریدی کے استقبال سے زیادہ رش تو لاہور کے لکشمی چوک پر بندو خان پائے والے پر ہوتا ہے،وزیراعلیٰ کے پی کم از کم پشاور میں لاہور جیسا ایک روڈ یا بازار تو بنا کر دکھائیں13 سال سے نمونے صوبے پر حکمران بن کر بیٹھے ہیں ،جھوٹ بولنے اور دشنام طرازی کے سوا کوئی کام نہیں۔
اختیار ولی نے کہا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کلپس ناگن ڈانس دیکھنے کیلئے مشہور ہیں، صوبے میں آئس اور منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،کبھی بھی پی ٹی آئی کے فاشزم و گندگی پالیسی کے سامنے سرنڈر نہیں کروں گا۔
”زیادہ رش تولکشمی چوک پر بندو خان پائے والے پر ہوتا ہے“،اختیار ولی



















