لائیو پروگرام میں مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لائیو پروگرام کے دوران ہونےوالی مداخلت پر وضاحت پیش کردی۔

صحافی اجمل جامی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا ایک شخص کی بحث کے باعث مختصر سی رکاوٹ آئی،شخص لائیو شوسے لاعلم تھا،کچھ ہی دیر بعد شو کو دوبارہ جوائن کیا، امید ہے معاملے پر غیرضروری سیاست نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا احسن اقبال نے بتایا کوئی بچہ غیر متوقع طور پر کمرے میں داخل ہوا،سب کچھ ٹھیک ہے۔