زبردستی کی حکومت مسلط،نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے،فضل الرحمن
خان پور: (مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے زبردستی کی حکومت مسلط،نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔
مدرسے میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجے یوآئی کی سیاست سند اور وراثت رکھتی ، اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا،الزام تراشی نہیں، ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کےلئے علما کا کردار اہم ہے،قانون و آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا۔
امیر جے یوآئی نے کہاحکومت سے سرکاری ادارے نہیںچلے،پی آئی اے بیچ دی گئی، واضح موقف ہے مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے، آئیں مذاکرات سے معاملات طے کریں تاکہ فیصلوں پر عمل ہو،آپ ضد کریں گے تو ہم بھی کریں گے، اقلیتی حقوق کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون سے بالادستی ناقابل قبول ہے


















