امریکہ کی دعوت پر سینیٹرز کا 5 رکنی وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے امریکہ کی دعوت پر سینیٹرز کا5رکنی وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، وفد 20 تا 25 جنوری تک امریکہ کا دورہ کرے گا،سینٹ سیکرٹریٹ نے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیدال خان قیادت کریں گے، وفد میں بشریٰ انجم بٹ، امیر ولی الدین چشتی، خلیل طاہر ،رانا محمود الحسن شامل ہیں،وفد کی مجوزہ شیڈول کے مطابق امریکی کانگریس کے اہم اراکین سے ملاقاتیں ہوں گی،پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

















