پنجاب اسمبلی، کائٹ فلائنگ، پولیس آرڈر و ایگریکلچر ترمیمی بل منظور


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی نے کائٹ فلائنگ، پولیس آرڈر و ایگریکلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ترمیمی بل ،انڈر 19ٹیم کوایشیا کپ میں بھارت کےخلاف شاندار فتح پرخراج تحسین کی قرارداد منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس حسب روایت تاخیر سے شروع ہوا، وقفہ سوالات کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے امجد علی جاویدنے انکشاف کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر نے بیان دیا فنڈز کی شدید کمی ہے،فنڈز کے حصول کیلئے کمرشل بنکوں سے 13فیصد کی شرح پر قرض لیا ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جنسی ہراسانی ،آئس کی مبینہ فروخت کے معاملات سامنے آئے ، بہاﺅا لدین زکریا یونیورسٹی سے بھی شکایات سامنے آرہی ہیں ،گزارش ہے واقعات کمیٹی کو ریفرکیے جائیں۔

پینل آف چیئرمین نے ایگریکلچرل سمیت تینوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکوقائمہ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کی میٹنگ میں بلانے کی ہدایت کردی ۔

وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا پنجاب میں امن و امان کی حالت بہت بہتر ہے ،پہلی مرتبہ منشیات فروشوں ، قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا گیا،تمام کریڈیٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے ۔