اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت و پراکسی خوارج ،ہمدردوں کاشک دور کرتے رہیں گے،پاک افغان سرحد پر کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپوں پرپاکستان کی کارروائی کا موازنہ غیر مناسب ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا اقوام عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرسایہ دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد واضح ثبوت ہیں،پاکستانی کارروائی کا بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر بھارتی حملوں سے موازنہ غلط ہے،پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی، اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا،، فیلڈ مارشل کے خطے میں اہم کردار کا اعتراف فنانشل ٹائمز نے بھی کردیا، عالمی سیاست میں پاکستان کا مثبت کردار سامنے آیا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیت دکھائی، سعودی عرب سے فیلڈ مارشل کو ایوارڈ ملنا سب سے بڑی کامیابی ہے، ملک میں معاشی اصلاحات نظر آ رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا فنانشل ٹائمز کا اعتراف پاکستان کیلئے بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سفارتی تعلقات بہت خراب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے امریکہ کو برا بھلا کہا، سعودی عرب کےساتھ بھی تعلقات خراب کیے۔
بھارت و پراکسی خوارج ،ہمدردوں کاشک دور کرتے رہیں گے،وزیر دفاع

















