سزا 190 ملین پاونڈ کی قید ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی،وفاقی وزرا
اسلام آباد،چینوٹ:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے عدالت کافیصلہ انصاف پر مبنی اور پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے،تحفہ کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہافیصلہ انصاف پر مبنی ہے،عمران،بشریٰ نے وزیراعظم ہاوس کو کاروبار بنایا،دونوں نے ملکر پاکستان کا نام دنیا میں بدنام کیا،پوری قوم نے دیکھا کس طرح فراڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مال بنایا گیا، عمران،بشریٰ نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر منافع کمایا ،کم ویلیو لگا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ،60 کروڑ روپے کے تحائف کی قیمت 13 لاکھ لگانا قوم کےساتھ مذاق ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاثابت ہو چکا بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کی اور ملنے والے تحفے مارکیٹ ریٹ سے کوڑیوں کے بھاو بیچے ،توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاو¿نڈ کی14سال کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ،بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے،عمران ،بشریٰ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوائی۔
طلال چودھری نے کہا توشہ خانہ ٹو کیس بالکل واضح ،سزا ہونی ہی تھی ،عمران،بشریٰ نے ڈنر سیٹ چھوڑا نہ ہی فون سیٹ ،دنیا بھر کے نایاب و اربوں روپے مالیت کے ہار کی جان بوجھ کر غلط قیمت لگوائی گئی،توشہ خانہ حکمران کے پاس بطور امانت ہوتا مگر معاملے میں امانت میں خیانت کی گئی ،چند روپے ادا کر کے اربوں کا ہار اپنے پاس رکھا گیا۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہاکیس میں 14 سے 15 ماہ لگے حالانکہ فیصلہ چند ہفتوں میں بھی ہو سکتا تھا اگرچہ فیصلہ دیر سے آیا مگر درست آیا تاہم ایسے فیصلے بروقت ہونے چاہئیںتاکہ سوال اٹھانے کا موقع نہ ملے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا،عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاتوشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونےوالی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران،ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران،بشریٰ کو سزا آئین و قانون کے مطابق سنائی گئی ، پی ٹی آئی دور میں مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بناکرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا دوسروں کوچورکہنے والا خود چورثابت ہوچکا ،تحفے میں ملنے والی گھڑیاں دوسرے ملکوں میں بیچی گئیں،تحفے کسی شخص نہیں ریاست کے ہوتے ہیں۔

















