عمران خان کو وزیراعظم بنایانہ بلاول بھٹوکو بناوں گا، فضل الرحمن
جھنگ :(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا نہ بلاول بھٹو کو بناوں گا، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا انتظامی طور پر نئے صوبے بنیں تو کوئی قدغن نہیں لیکن نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوام کو اعتماد میں لیا جائے،پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن عروج پر ہے ،نجات حاصل کرنا ہوگی،مودی بھارت میں بھی مسلمان ،پاکستان دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے،پاکستان نے بہادری سے جارحیت کا جواب دیا، اطمینان ہے پاکستان کا دفاع طاقتور ،ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہےں۔
امیر جے یوآئی نے کہا مودی حکومت میں باپردہ خاتون کا حجاب نوچا گیا، بھارتی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے تو ایسے عناصر جنم لیتے ہیں،اپوزیشن کے ایک صف پر ہونے والی کیفیت پیدا نہیں ہورہی،پہلے ایجنڈے پر اتفاق ہو پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

















