ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمن
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی انسانی حقوق شیری رحمن نے کہاہے ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کے نمائندے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا2021 میں مجموعی جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز 30 ہزار 757 رپورٹ ، 2022 میں مجموعی جی بی وی کیسز کی تعداد 35 ہزار 477 رہی۔
چیئرپرسن شیری رحمن نے کہا ایک جج کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ سمجھ سے بالاتر ہیں، ملک بھر میں 480 کورٹس موجود ہیں، کہا جاتا ہے قانون سازی کریں مگر قانون پر عملدرآمد کون کرائے گا؟،عدالتیں فیصلے دیتی ہیں مگر عمل نہیں ہوتا،خواتین سے وائلنس کی وجوہات پوچھنے کی بجائے الزام لگا دیا جاتا ہے۔
شیری رحمن نے کہا پنجاب میں پولیس اہلکاروں نے ملزم کو ڈھول بجا کر اور ہار پہنا کر استقبال کیا، ایک لڑکی کو قتل کر کے عزت بچانے کا جواز پیش کیا جاتا ہے،قوانین بنانے کے بعد عملدرآمد کیسے ہوگا،خود کچھ بھی کریں تو ٹھیک مگر بہن کچھ کرے تو غیرت جاگ جاتی ہے۔



















