اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں،طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں، سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو خاص بیانئے کیلئے استعمال کرتی ہے، ایک ایک ٹویٹ کے پیسے وصول کرکے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہاررائے کی بھی کچھ حدود ہیں، چند کمپنیوں کو ٹرینڈ اور ہیش ٹیگز کی بولیاں لگا کربیچے جاتے ہیں،وزیر مملکت نے کہا پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاونٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اکاونٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، زیادہ اکاونٹس نارتھ امریکہ ،یورپ،جنوبی ایشیاءسے آپریٹ ہورہے ہیں، یہی اکاونٹس ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اسرائیل کے حق میں ٹرینڈز بناتے ہیں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات آچکی ہے، ہم نے تمام شواہدجمع کر لیے ہیں، بیرون ملک سے فنڈنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے، بیرون ممالک کی کمپنیوں کے جعلی اکاونٹس زیادہ ہیں، خبردار کرتے ہیں بازنہ آئے تو سخت ایکشن ہوگا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں: طلال چودھری

















