ضمانتی مچلکے ضبط ،کسی میں جرات نہیں عمران کو ہاتھ لگائے، علیمہ خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں26 نومبراحتجاج کیس پر سماعت ہوئی،عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہر سماعت پر پیش ہوں گی،پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم اور قابل ضمانت وارنٹ ،ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردئیے۔

ادھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہابانی پی ٹی آئی حق پر ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں عمران خان کو ہاتھ لگائے،ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ سے 2 ماہ میں 40 منٹ ،بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ،واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ،آئین و قانون مجھے اجازت دیتا ہے اظہار رائے کر سکوں، آپ گولیاں چلائیں گے تو شہید ہوں گے ڈرنے والے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت آسمانوں پر ہے۔