افغان طالبان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ پاکستان کرےگا،عاصم افتخار
نیویارک:(بیورورپورٹ) پاکستان نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا6 ہزار جنگجووں پر مشتمل کالعدم ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، طالبان نے کارروائی نہ کی تو پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرےگا،افغانستان پھر سے دہشتگرد گروہوں ،پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ،کابل کی سرزمین سے پھوٹنے والی دہشتگردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے، ٹھوس شواہد ہیں افغانستان میں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، بہادر فورسز ،عام شہریوں نے عظیم قربانیاں دیں،اقوام متحدہ ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کردی،افغانستان کی صورتحال کے تباہ کن نتائج خطے پر اثرات مرتب کر رہے ہیں، جنگ ختم ہو چکی ،مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں۔



















