پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی،آئی ایم ایف کا انتباہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی،آئی ایم ایف نے خبردار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4.5 سے 6.3 فیصد ،جون2026 میں شرح 8.9 فیصدتک پہنچ سکتی ہے،رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے، بیروزگاری کی شرح 8 سے کم ہوکر 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، مالی سال 2026 میں معیشت میں ٹیکسوں کاحصہ 16.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے،2026 میں غیرملکی قرضے معیشت کا 22.5 فیصد تک ہوسکتے ہیں۔