ملک میں ایک جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے‘ بلاول بھٹو


لاہور: (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ،ملک میں ایک جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے،کے پی میں گورنر راج لگانا میرا یا پارٹی کا مطالبہ نہیں ،پوری دنیا میں کسی سیاسی جماعت کو حق نہیں فوجی تنصیبات پر حملے کرے ایسی صورت میں تو پابندی لگتی ہے۔

باغبانپورہ لاہور میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماﺅں سے ملا، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ایم پی اے جیتا ، ڈی جی خان میں جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا گیا،پاکستان خطرناک دور سے گزر رہا ، پاکستان نے بھارت کےخلاف جنگ میں فتح سمیٹی،پوری دنیا میں پتہ چل گیا بھارت کے 7طیارے گرائے گئے، بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے،دہشتگرد آکر حملے کرتے اور افغانستان میں چھپ جاتے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا پاکستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہمسایہ ملک سے سہولت کاری مل رہی ہے، اپنے ملک ،فوج کےساتھ کھڑے ہیں، پہلی بار الیکشن کمیشن پر اپوزیشن جماعتوں نہ اتحادی جماعت کا اعتماد ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں، سیاسی پارٹی کو کے پی میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا،صوبے میں جنگی حالات ہیں ،آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پرگورنر راج مجبوری بن جائے گا۔