ریکوڈک منصوبہ،ایگزم بینک 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کار ی کرےگا،امریکی ناظم الامور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایگزم بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی،ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے ریکوڈک منصوبے میں کان کنی ،اہم معدنیات میں تعاون کےلئے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر مالی سرمائے کی منظوری دی منصوبے کے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر ، انتظام کےلئے 2ارب ڈالر کی اعلیٰ معیار کے امریکی معدنیات کے آلات و درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی،اندازے کے مطابق امریکہ 6 ہزار اور بلوچستان میں 7 ہزار 500 افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے
نیٹلی بیکر نے کہاریکورڈک منصوبہ کان کنی کےلئے بطور ماڈل پراجیکٹ ،دونوں ملکوں کی خوشحالی کیلئے سود مند ثابت ہوگا،امریکی کمپنیوں ، پاکستان کے درمیان معدنیات شعبے میں مزید معاہدوں کےلئے پرعزم ہیں،نئی مالی معاونت سے امریکہ پاکستان پارٹنرشپ بلوچستان میں معاشی ترقی، روزگار ،جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے دروازے کھولے گی۔

















