پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے حاصل معاشی استحکام و بڑھتا کاروباری اعتماد پاکستان کو ترقی کے نئے مراحل میں داخل کر رہا ہے،پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا، بزنس کانفیڈنس انڈیکس11پوائنٹس سے بڑھ کر 22 فیصد تک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق سروسز سیکٹر 24 فیصد اضافے کےساتھ سرفہرست، ریٹیل و مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں بھی بہتری ریکارڈ ہوئی ،بڑے شہروں میں کاروباری اعتماد 14 سے 23 فیصد ، چھوٹے شہروں ، دیہی علاقوں میں منفی 3 سے 19 فیصد تک بڑھا ،نئے آرڈرز 26 سے بڑھ کر 41 فیصد تک جاپہنچے، نئی ملازمتوں کے انڈیکس میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف نے نتائج کو اعتماد میں مثبت تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں کاروباری توسیع ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد معیشت کے استحکام اور ترقی کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

















