اوورسیز نے ایک ماہ میں 3ارب 20کروڑ ڈالر وطن بھیجے

کراچی :(بیورورپورٹ)اوورسیز نے ایک ماہ میں 3ارب 20کروڑ ڈالر وطن بھیجے،سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادپر6.7فیصد کمی ،سالانہ بنیاد پر 9.4فیصداضافہ ہوا،نومبر میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 75کروڑ ڈالرکازرمبادلہ وطن بھیجا ۔

سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر 10،یو اے ای 4اور عمان سے 22فیصد کمی آئی،متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے نومبر میں 67کروڑ 50لاکھ ڈالر، برطانیہ 48کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 28کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔