اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف غداری کے مقدمے کاامکان رد نہیں کیا جاسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ،پی ٹی آئی والے مذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے، حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کردی،جعفرایکسپریس پر حملے کرنےوالے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت افغانستان ،پی ٹی آئی میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔
عمران خان کیخلاف غداری مقدمے کاامکان رد نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا

















