گورنر راج لگا تو KP کا ہر چوک ڈی چوک بن جائےگا،PTI کا پشاور میں پاور شو

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے صوبے میں گورننس ہونے پر عوام نے تیسری بار منتخب کیا،تصادم نہیں چاہتے،کوے سے لڑنے کی بجائے اونچی اڑان کرنی ہے۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہامجھے عزت بانی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ملی، پشاور کےلئے 100ارب کا اعلان کرتا ہوں، 100بستروں کا ہسپتال ،انڈر پاسز بنائیں گے،کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں اگرگورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے،آپریشن پر آپریشن ڈرون پر ڈرون کررہے ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہورہی تو پالیسی تبدیل کریں صوبے کاکیا قصور ہے؟ ،گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ،کرپشن کے 5300ارب کھانے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاخیبر پختونخوا صوبہ ہے لیبارٹری نہیں جہاں تجربے کیے جائیں، مشران، سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹرین بیٹھ کر پالیسی بنائیں گے، پی ٹی آئی تصادم کی سیاست نہیں کرتی ، آئین و قانون کا راستہ اپنایا ، 2سیاسی مسخرے وزراآکر عمران خان کےخلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، قبائلی ہوں پاکستان، اداروں سے محبت کرتا ہوں ،کسی کو برا بھلا نہیں کہتے، وطن کےلئے80ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں،آئندہ اتوار کو کوہاٹ میں جلسہ ہوگا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاحق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،اپوزیشن تحریک نے اوسان خطا کردئیے، گورنر راج لگا تو کے پی کاہر چوک ڈی چوک بن جائےگا،آئین پاکستان کے مطابق آئین توڑنے والا سکیورٹی رسک ہے، جنگی جنونیت ختم کرنا ہو گی، افغانی بھائی ،ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ،قومی کانفرنس بلا کرججز، جرنیل، علما،سیاستدانوں کو مدعو کیا جائے، ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک بچائیں،ریاست پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ہیں، گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا جلسے نے پھر ثابت کردیا صوبہ اور پشاور عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے اور رہے گا اگر یہ سمجھتے ہیں کسی دھونس ، دباوسے عمران خان یا ساتھیوں کو جھکا لیں گے تو خام خیالی ہے،پاکستانی عوام سے عملاً ووٹ کا حق چھین لیا گیا،17سیٹوں والے کو حکومت دی گئی ،عوام آئین شکنی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پاکستان 71سے بھی زیادہ حساس دور سے گزر رہا ہے، عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرکے چور ڈاکووں کو حکومت دی گئی، ذہنی مریضوں سے جان چھڑانی ہے، چاہتے پاکستان آزاد، خودمختار ملک ہو۔

جنید اکبر نے کہا جو ڈرانے کی کوشش کرتا ہے دیکھ لیں کیا لوگ ڈر گئے؟ جو بیانیہ بنایا جارہا ہے وہ آپ کے منہ پر مارا جائے گا، مینڈیٹ ،نشان چھینا گیا پھربھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،ریاست، فوج اور اداروں کا ساتھ دیا۔