اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز کا حساس ،قومی سکیورٹی پربہت ہی اہمیت کا حامل ادارہ بننے جا رہا ہے، عہدے کےلئے قانون تبدیل کیا گیا، ریگولیشنز،رولز فریم ہونے ،بہت زیادہ احتیاط درکار ہے۔
رانا ثنا نے کہا نوٹیفکیشن کو کسی چیز سے جوڑنا مناسب نہیں، قومی سلامتی پربیرون ملک سے پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،نفرت انگیز مواد روکنا حکومتی ذمہ داری ہے،سہیل آفریدی نیشنل سکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو سیاسی مستقبل تاریک ہوگا،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں رکاوٹیں ڈالیں اورسہولت کاری کی تو کوئی مستقبل نہیں، سہیل آفریدی تقریروں کی حد تک سیاست کرتے ہیں تو اجازت ہونی چاہیے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق بی کلاس و سہولیات حق ہے ایسے کوئی اقدامات نہیں کریں گے جس سے سابق وزیراعظم کی عزت میں کمی ہو،رانا ثنا نے کہا نواز شریف کی قید کے وقت حکومت نے قانون کے مطابق سہولت نہیں دی ، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کی حد تک رہیں تو ملاقات سے نہیں روکنا چاہیے،معلومات کے مطابق فیض حمید پر فیصلہ دسمبر میں آجائےگا، سزا پرکوئی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔
فیض حمید پر فیصلہ دسمبر میں آجائے گا،سزا پرپیشگوئی نہیں کرنی چاہیے،رانا ثنا

















