کارپوریٹ سیکٹر ،تنخواہ دار طبقے کےلئے ریلیف پیکیج کی تیاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کارپوریٹ سیکٹر اور تنخواہ دار طبقے کےلئے 975 ارب کے بڑے ریلیف پیکیج کی تیاری،وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے ٹیکس میں ممکنہ کمی پر بات چیت کی ہدایت بھی کر دی

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کےلئے ٹیکس بوجھ میں 25 فیصد تک کمی ، سپر ٹیکس کے خاتمے سے کارپوریٹ سیکٹر کو 190 ارب کاریلیف متوقع ہے ،انکم ٹیکس سرچارج اور غیر ملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں،کارپوریشنز کےلئے سپر ٹیکس، کم از کم انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ڈیویڈنڈ ٹیکس ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، فوری ریلیف کی ممکنہ لاگت 600 ارب سے زائد ہوگی،حکام وزارت خزانہ کے مطابق تمام تجاویز ،منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوگی۔