اسلام آباد: ( ) پاکستان نے کہا ہے 27 ویں پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پارلیمان سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں ترمیم سے متعلق بے بنیاد و غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔
تمام جمہوریتوں کی طرح دیگر قانون سازی کے ساتھ آئینی ترمیم بھی پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، آئین میں درج مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کام کو اہمیت دیتا ہے، افسوسناک ہے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے خیالات و زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پر زور دیتے ہیں پاکستان کی پارلیمنٹ کے خود مختار فیصلوں کا احترام کریں، ہائی کمیشنر ایسے تبصروں سے گریز کریں جو سیاسی تعصب و غلط معلومات کی عکاسی کرتی ہوں۔
27 ویں ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ



















