ججوں کو قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہونا چاہیے، جسٹس جمال مندوخیل
لاہور:(کورٹ رپورٹر)جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ججوں کو قانون کی حکمرانی کےلئے کھڑے ہونا چاہیے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ججز فیصلے ذاتی مفادات کی بجائے قانون کے مطابق کریں،کسی دباو میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے،تمام توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کےلئے صرف کریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا جج کو ذہنی دباﺅ لینے کی بجائے دینا چاہیے،میں نے سب سے مشکل کیس کیے، کبھی ذہنی دباﺅنہیں ہوا ،بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا،جج کو کورٹ ہینڈلنگ ،فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے ،تمام کورسز نئے آنےوالے ججز کےلئے بہت ضروری ہیں،عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں،ہر جج پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔



















