شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈا پور کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے،کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔