کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ ،اوچ گروپ میں سرمایہ کاری معاہدہ،ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے ملاقات کی، ایم او یو کے تحت اوچ گروپ کے اشتراک سے جرمن کمپنی حب میں 50 ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی و آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی، اقدام صوبے کی صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان سرمایہ کاری کےلئے موزوں ترین خطہ ،مواقعوں کی سرزمین ہے، حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ ،سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ ،اوچ گروپ میں سرمایہ کاری معاہدہ

















