وزیر اعلیٰ کے پی صرف اڈیالہ کا مجاور ،عوامی مشکلات سے کوئی لینا دینا نہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مجھے خیبر پختونخوا کے عوام کےساتھ ہمدردی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور ہونے کےلئے بنا ہے ،عوام کی مشکلات سے کوئی لینا دینا نہیں، اگر اڈیالہ کا مجاور بن کر دھمال ڈالنا بہتر لگتا ہے تو کرتے رہیں، پیپلز پارٹی اتحادی ہے،اکاموڈیٹ کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ لیکن وفاق کیخلاف جلوس نکالنے کامعاملہ اور ہے،پی ٹی آئی کےساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے،اڈیالہ سے کبھی پاکستان کےلئے خیر کی خبر نہیں آتی ہمیشہ گفتگو پاکستان کےخلاف ہی ہوتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بھارت اپنے گرے 8جہازوںکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کےخلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے جب جب بے نقاب کیا بھاگ جائےگا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا،سب کو پتہ ہے جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ۔

















