ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارت میں قید 3 پاکستانی رہا،وطن واپس

نیو دہلی،لاہور:(مشرق نیوز،خبر نگار)نئی دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارت میں قید 3 پاکستانی رہا، واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق رہائی پانے والوں میں اصغر، رمضان ،ادریس شامل ہیں،بھارت میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کےلئے کوششیں جاری رکھےں گے۔