اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل سمیت متعدد مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے،آئندہ ہفتے 3بنچ مقدمات کی سماعت کےلئے دستیاب ہوں گے۔
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق ، روزی خان پر مشتمل 2رکنی بنچ3 دسمبر کو کرے گا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر سے سپر ٹیکس کیس سنے گا، جسٹس علی باقر نجفی ،کریم خان آغا بنچ 3میں مقدمات سنیں گے۔
آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل سمیت متعدد مقدمات سماعت کیلئے مقرر



















