اسلام آباد: ( ) پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔
دفترخارجہ نے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، چینی اور تاجک عوام کے دکھ کو پاکستان پوری طرح سمجھتا ہے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے۔
دہشت گرد گروہوں کی میزبانی افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری ہے، افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی و قابل تصدیق کارروائی ضروری ہے، پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔
افغانستان سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے:پاکستان



















