یو اے ای نے عام پاکستانیوں کو ویزوں کااجرا روکدیا،خبریں غلط ہیں،قونصل جنرل


اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)یو اے ای نے عام پاکستانیوں کو ویزوں کااجرا روکدیا،انکشاف حکام وزارت داخلہ نے قائمہ کمیٹی سینٹ کے اجلاس میں کیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہایو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک ہولڈرز کےلئے ویزے مل رہے ہیں،پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای ،سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ،پابندی لگ گئی تو ہٹوانا مشکل ہوگا۔

حکام وزارت داخلہ نے کہاپڑوسی ملک نے ملکی سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، چند ماہ قبل سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی نکالے گئے، کئی افغان شہری پاکستانی بن کر مقیم تھے،61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں، 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر جمع کرلیا ، تمام شہریوں کا ریکارڈ موجود اور تصدیق فوری ہو جاتی ہے، شہری کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی پوچھا جاتا ہے کیا معاونت چاہیے۔

سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں اوور سٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ کی ہیں، قتل، منظم جرائم یا دہشت گردی میں پاکستانی شہری نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دوسری جانب مارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاویزوں پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی لیبرو دیگرکیٹگریز میں روزویزے جاری کیے جارہے ہیں،حکومت نے تمام ممالک کےلئے ویزے کامربوط نظام بنایا، کچھ پاکستانی ٹریول ایجنٹس نے ویزے کے خواہشمندوں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی، ریکارڈ ٹمپرنگ سے اماراتی حکومت ، ویز۱ ہولڈرز کےلئے مسائل پیداہوئے،ریکارڈ ٹمپرنگ سے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا شفافیت برقرار رکھنے کےلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا گیا، یو اے ای میں 22لاکھ 70ہزار پاکستانی موجودہیں، معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کوریکارڈ درستگی کا موقع دیاگیا۔