اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب،حکومت نے صارفین پر عائد جی ایس ٹی موخر کردیا۔
عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے کہا پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعددنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن گیا ،صفر سے شروع ہونے والا سفر 2026 تک بجلی کے مجموعی نظام میں 20 فیصد تک ہو جائےگا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنےوالے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کو عارضی طور پر موخر کر دیا،سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی گئی،صدر مملکت آصف زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب کو واپس بھجوا دیا۔
پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب،صارفین پر عائد جی ایس ٹی موخر

















