اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی بھگوڑے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہابھگوڑوں نے پہلے ملک کو لوٹا اب باہر پاکستانیوں سے پیسہ بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں،جرات ہے تو پاکستان آئیں اور سیاسی جنگ لڑیں، یورپ میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سہولت کےخلاف لابنگ کر کے عناصر ملک دشمنی و غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
وزیردفاع نے کہاسیاسی آزمائشیں بےنظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے بھی دیکھیں مگر کبھی وطن کے مفادات کو نشانہ نہیں بنایا، سیاسی لڑائیاں پاکستان کی سرزمین پر لڑیں ،قیمت بھی ادا کی لیکن ریاست ،قوم کو نقصان پہنچانے کا سوچا تک نہیں۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا پاکستان مخالف کردار ادا کرتے ہوئے عمران خان ،ٹیم نے پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی اب ملکی برآمدات کو نقصان پہنچانے کےلئے بین الاقوامی سطح پر لابنگ کر رہے ہیںاگر سب کچھ بھارت کرے تو سمجھ آتی ہے لیکن اپنے آپ کو پاکستانی کہنے والے ملک دشمنی کریں تو غدار ہی کہلائیں گے۔
پی ٹی آئی بھگوڑے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،خواجہ آصف

















