پاکستان نیشنل ٹیرف پالیسی پرعملدرآمد کرے،آئی ایم ایف


اسلام آبا:د(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہاٹیرف نظام کو سادہ بنانے کی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصارکم کرناضروری ،لابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیاجانا چاہیے،نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت ،ادارے کی ساکھ مضبوط ، بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے کہاکسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کررہا ہے، خامیاں دور،سیکشن 18اے ففتھ شیڈول ختم،کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود ،ٹیرف سٹرکچر یقینی بنانے کےلئے صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو کم کیا جائے۔