لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی بھی ضمنی الیکشن والے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا، انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو چھپانے اور سیاسی سبکی سے توجہ ہٹانے کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات لگا رہے ہیں،سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح جھوٹے،خود سرکاری افسروں کو کل کا سورج نہ دیکھنے جیسی کھلی دھمکیاں دیں، ویڈیوز ،بیانات عوام کے سامنے موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا بیانات سے ثابت ہوتا ہے دھونس ، دھمکیوں کی سیاست پی ٹی آئی کا مستقل وطیرہ ہے،حیرت انگیز طور پر سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے،مریم نواز کی عوامی خدمت کا دائرہ انتخابی سیاست سے بالاتر ہے،90سے زائد ریکارڈ ترقیاتی منصوبے کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















