قومی وصوبائی اسمبلی کی 13نشستوں پر ضمنی انتخابات ،پولنگ شروع

لاہور،فیصل آباد،ساہیوال،ڈی جی خان،میانوالی ،مظفر گڑھ،ہری پور (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 13نشستوں پر ضمنی انتخابات ،پولنگ شروع،شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

این اے 129لاہور،این اے 185ڈی جی خان ،این اے 143ساہیوال ،این اے 104فیصل آباد ،این اے 96فیصل آباد ،این اے 18ہری پور ،پی پی 73سرگودھا، پی پی 115فیصل آباد، پی پی 116، پی پی 98، پی پی 87میانوالی، پی پی 269مظفر گڑھ اور پی پی 203ساہیوال کے حلقے شامل ہیں۔

مجموعی طور پر82آزاد سمیت 105امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔