سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم ،عالمی تجارت کا معطل ایس آر او بحال
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کردی،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت کا معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا ،قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد پر کچھ ترامیم بھی کی گئیں،قیمتی دھاتوں ، زیورات کی درآمد ،برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا،فریم ورک شفافیت ،خود کار نظام میں بہتری کےساتھ جاری رہے گا۔

















