اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مہنگائی بلند،16اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ شرح 3.53 فیصد ہو گئی،16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،13سستی،22کے نرخوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 57.03 فیصد ریکارڈ کیا گیا، کیلے ،چائے کی قیمتیں بالترتیب 0.72 ،0.59 فیصد بڑھیں، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔
مہنگائی بلند،16اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھ گئے

















