مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری،کیمرا مانیٹرنگ کا فیصلہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک کے مختلف شعبوں میں سالانہ اربوں کی ٹیکس چوری ،ایف بی آر نے 17 شعبوں کی پیداوار میں سیلز ٹیکس چوری روکنے کےلئے کیمرا مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا،انکشاف سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ہوا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ٹائلز سیکٹر کی مانیٹرنگ کیلئے 16 کی بجائے 4کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا، ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں پیداوار کی غلط معلومات فراہم کرتی ہیں ،رواں ماہ کے دوران بھی ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال ہو سکتا ہے،وزیراعظم نے ہدایات دیں سب کی مانیٹرنگ کی جائے، ایف بی آر پیداوار کی مانیٹرنگ کیلئے ہر شعبے میں کیمرے نصب کرے گا،ٹائلز مینوفیکچرر کمپنیوں نے کیمرے نہیں لگانے تو انڈسٹری بند کر دیں۔

















