اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الزام ثابت،ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید کی سزا سنادی ۔
مجرم نے قابل اعتراض تصاویر شوہر ،بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں،قابل اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاونٹ پر بھی شیئر کیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد عبدالحفیظ میمن نے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کافیصلہ سنایا،50 ہزار روپے ہرجانہ کی رقم متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم بھی دےدیا۔
خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید



















