عمران اسماعیل،شفقت محمود بری،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
کراچی:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت درخواستیں منظور ،عمرسرفراز چیمہ کو بھی ریلیف مل گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کی بریت درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاو گھیراو اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی ضمانت منظورکرلی،اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا، عمرسرفراز چیمہ کی دیگر4مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔



















