پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند ہے ،نائب وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں اجلاس کی صدارت کی،سیکرٹری خارجہ ،دفتر خارجہ کے سینئر حکام کےساتھ خارجہ پالیسی کی ترجیحات، اہم علاقائی و عالمی پیشرفت ،آنےوالی اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے عزم کا اعادہ کیا پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند ہے جو معاشی مواقع کے حصول، سٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ، کثیرالجہتی تعاون کی مضبوطی و خطے کے استحکام و عالمی امن میں موثر کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے۔