ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کےساتھ نشست

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی،داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر اظہار خیال کیا،طلبہ،اساتذہ کی جانب سے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اساتذہ نے کہا پاک فوج خودمختاری ،قومی سالمیت کے تحفظ کےساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں،نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔

طلبہ نے کہا معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، نشست سے احساس ہوا میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ ،تصدیق پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، پاک فوج ہم اور ہم پاک فوج سے ہیں۔