وفاقی آئینی عدالت میں 6 ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 جج ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ واضح رہے ہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔