ججز کے استعفے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں، وزیر مملکت قانون
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے استعفیٰ دینا ججز کا حق لیکن خطوط میں لکھنا عدلیہ پر حملہ سراسر غلط اور غیر آئینی الزام ہے اگر کوئی گلا ہے توچیف جسٹس سے بات کر سکتے تھے، پہلے خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہا، پارلیمان نے اپنا حق استعمال کیا تو استعفیٰ آگیا، استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہانہیں سمجھتا اداروں کے درمیان تصادم یا کوئی لڑائی والی بات ہے،پارلیمان کا استحقاق ہے آئینی ترامیم و قانون سازی کرے، اداروں میں درمیان کی حدود کا تعین واضح ہے،سپریم کورٹ اسی آئین کے تحت بنا اور ترمیم سے نہیں سمجھا جا سکتا کسی کےخلاف ہے،آئینی ترمیم یا قانون سازی پارلیمان ہی کرتا ہے، 27ویںترمیم سے عدالتی نظام میں مزید بہتری آئےگی۔
وزیر مملکت نے کہا واضح ہے جب ترامیم کریں یا آئین کے مطابق آگے بڑھیں تو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، عدالت میں سیاسی کھیل کھیلنا افسوسناک تھا،نہیں سمجھتا فل کورٹ استعفوں کے معاملے پر بلائی گئی ،بطور پاکستانی شہری اور ممبر اسمبلی مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، امید کرتا ہوں عدالتیں آئین و قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گی،کوئی سمجھتا ہے پارلیمان قانون سازی نہیں کرسکتا تو دوبارہ آئین سے رجوع کرے۔

















